مشرق وسطی

عرب ممالک امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں سنجیدگی کے ساتھ نظرثانی کررہے ہیں

wali ahdبحرین کے ولی عہد نے کہا ہے کہ امریکی حکومت، اپنی موجودہ خارجہ پالیسی پر اصرار کی صورت میں علاقے میں اپنا اثر و رسوخ کھو دے گی۔

بحرین کے ولی عہد ” سلمان بن حمد آل خلیفہ ” نے آج امریکی صدر باراک اوباما کی حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔سلمان بن حمد نے اوباما کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ اوباما شیزو فرینیا یا کسی دوسرے نفسیاتی مرض میں مبتلا ہیں۔

بحرین کے ولی عہد نے کہا کہ بعض عرب ممالک امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں سنجیدگی کے ساتھ نظرثانی پر غور کررہے ہیں۔ "سلمان بن حمد آل خلیفہ ” نے شام میں فوجی مداخلت روکے جانے کے حوالے سے روسی صدر ” ولادیمیر پوتین ” کے واضح بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ثابت کردیا کہ وہ امریکہ سے زیادہ قابل اعتماد ہے۔

یادرہے کہ حال ہی میں جنیوا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کے بعد، عرب ممالک نے امریکہ کی خارجہ پالیسی پر شدید نکتہ چینی شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button