مشرق وسطی

بحرین میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین صورتحال

women protestرپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق میں خواتین کے امور کے ادارے نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین کی حکومت کے ہاتھوں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اس حد تک ہے کہ انسان کی آنکھیں شرم سے جھک جاتی ہیں۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے خواتین کے حقوق کی پائیمالی میں تمام دینی و انسانی اقدار کو خاک میں ملادیا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ بحرین کی حکومت سے وابستہ خواتین کی سپریم کونسل کہ جو ہر سال یکم دسمبرکے دن کو بحرین میں یوم نسواں کے عنوان سے مناتی ہے ، لیکن بحرین میں ہر روز خواتین کے حقوق پائیمال ہورہے ہیں اور خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،اور خواتین پر روا رکھے جانے والے بدترین تشدد کی تازہ ترین مثال بحرینی انقلابی قیدی ” قیس عباس ” کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا ہے۔ یادرہے کہ چند روز قبل بحرین کی آل خلفیہ حکومت کے کارندوں نے ” قیس عباس ” کے گھر میں گھس کر اس انقلابی قیدی کی والدہ کو شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button