آل خليفہ حکومت کي سرنگوني تک مظاہرے جاري رکھنے کا عزم

29 نومبر, 2013 09:24

bahrain protestبحريني شہريوں نے ملک کے مختلف علاقوں منجملہ منامہ اور سترہ ميں مظاہرے کرکے اس بات کا اعلان کيا کہ وہ اپنے شہيدوں کے خون کا بدلہ لے کر رہيں گے-
مظاہرين نے کہا کہ آل خليفہ حکومت کي سرنگوني تک ان کے مظاہرے جاري رہيں گے –
بحريني مظاہرين نے سياسي کارکنوں پر آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں کے حملوں کي مذمت کرتے ہوئے سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا –
بحريني مظاہرين نے آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کيا کہ جب تک ان کے جائز اور قانوني مطالبات پورے نہيں ہوجاتے وہ اپني پرامن جد جہد جاري رکھيں گے – بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين کو منتشرکرنے کے لئے طاقت کا استعمال کيا –
پچھلے کچھ عرصے سے بحريني حکومت نے مظاہرين کے خلاف تشدد اور طاقت کے استعمال کو تيزکرديا ہے – بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوام اپنے جائزمطالبات اور ملک ميں جمہوريت کے حق ميں پرامن مظاہرے کررہے ہيں جن کے دوران اب تک سيکڑوں عام شہري شہيد اور زخمي ہوگئے.

10:46 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔