شام میں غیر ملکی دہشتگردوں کی ہلاکت

27 نومبر, 2013 09:18

dehsatgard shamشام میں درجنوں مسلّح دہشتگرد مارے گئے ہیں جن میں اچھی خاصی تعداد غیر ملکیوں کی ہے۔ دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں فوجی کاروائیوں میں چھیالیس مسلّح دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اردن، لیبیاء، مصر، عراق اور چیچنیا کے شہری شامل ہیں۔ شامی فوجیوں نے اسی طرح عراق و شام کی اسلامی حکومت سے موسوم دہشتگرد گروہ کے سولہ افراد کو ہلاک کردیا جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے۔ ادھر وادی حزیران اور شہر سلمی میں بھی گیارہ دہشتگرد مارے گئے ہیں جن کی، ہتھیاروں سے لدی دو گاڑیاں بھی تباہ کردی گئيں۔اس کے علاوہ غمام اور الخضراء میں اٹھّارہ دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

8:41 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔