صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی بحرین کی کوشش

25 نومبر, 2013 09:30

bahrain9بحرین کی انقلابی انجمنوں نے آل خلیفہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔ بحرین میں قومی جمہوری انجمن کے سیکریٹری جنرل فاضل عباس نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں اور یہ اقدام، بحرین کے قومی مفادات کے منافی ہے۔ فاضل عباس نے کہا کہ آل خلیفہ اور اس کے پٹھووں نے یہ قدم اٹھا کر ملت بحرین کے قومی مفادات اور اسلامی اصولوں کی مخالفت کی ہے اور اس سے بحران میں شدت آجائے گي۔
بعض رپورٹوں کے مطابق نہ صرف آل خلیفہ بلکہ سعودی عرب بھی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ کچھ حلقوں کا تو کہنا ہےکہ آل سعود اور صیہونی حکومت کے درمیاں برسوں سے خفیہ تعلقات چلے آرہے ہیں۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

2:15 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔