مشرق وسطی

عزاداری میں شرکت کے الزام میں ایک مداح اہلبیت(ع) گرفتار

bahrain6بحرین میں آل خلیفہ کے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں اس ملک کی سیکیورٹی فورسز نے محرم الحرام کی عزاداری کے مراسم میں شرکت کرنے کے الزام میں ایک مدّاح اہلبیت(ع) کو گرفتار کرلیا۔
العالم کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز نے سید مرتضی سید حسن نامی مدّاح اہلبیت(ع) کو شہر عیسی سے گرفتار کیا جسے پھر تفتیش کیلئے الوسطی شہر منتقل کردیا گيا۔ اس مدّاح پر واقعۂ عاشور کے ساتویں روز کے مراسم میں شرکت اور اہلبیت(ع) کے مصائب بیان کرنے کا الزام ہے۔ بحرین کے اس مداّح کو کل قانونی کاروائی کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ بحرین میں محرم کے آغاز سے ہی اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز نواسۂ رسولۖ کا غم منانے والے شیعہ مسلمانوں پر حملے کرتی رہی ہیں اور ان فورسیز نے بحرین میں کئی امام باگاہوں اور مساجد پر حملے کے علاوہ متعدد مقررین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ان سیکیورٹی فورسیز نے محرم کی عزاداری سے متعلق تمام پوسٹرز اور بینرز بھی اتاردیئے تھے۔دریں اثنا بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز کی جارحانہ کاروائیوں کے باوجود حکومت کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جبکہ سیکیورٹی فورسیز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد اس گیس کے استعمال سے شدید طور پر متاثر ہوئے۔ قرائن و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز بحرینی عوام کے خلاف زہریلی گیس استعمال کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button