مشرق وسطی

محافظین حرم حضرت زینب(ع) کے ایک کمانڈر کی شہادت

shaheed zainabلبنان کے مومنین اور مجاہدین نے گزشتہ روز شہید علی شبیب محمود مکنیٰ ابوتراب کے پیکر کی تشییع جنازہ کی جو شام میں حضرت زینب (س) کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے تکفیری دھشتگروں کے ہاتھوں شہادت پا گئے تھے۔
شہید کے تشییع جنازہ کے مراسم میں علاقے کے لوگوں کے علاوہ ملک کے بعض اعلی عہدہ داروں، حزب اللہ کے سربراہوں اور اسلامی مذاحمت کے طرفداروں نے شرکت کی۔
شہید ابوتراب کو لبنان کے علاقہ جنانہ کے قبرستان گلزار شہدا میں دفن کر دیا گیا۔
شہید علی شبیب محمود حرم حضرت زینب(ع) کے مدافعین کے کمانڈروں میں سے ایک تھے جو شام میں دھشتگردوں کی طرف سے حرم مبارک پر کئے گئے ماٹر حملے کے باعث شہید ہو گئے تھے آپ نے اپنی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرچم ’’یا زینب(س)‘‘ کو روضے کے گنبد پر نصب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button