انقلاب بحرین امام حسین علیہ السلام کی اقتدا کرنے میں مصروف ہے، شیخ علی سلمان

16 نومبر, 2013 12:04

ali salmanفارس نیوز ایجنسی کے مطابق جمعیت وفاق قومی اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور معروف شیعہ رہنما علامہ شیخ علی سلمان نے بحرین کے شہر السنابس میں عاشورای حسینی میں شریک ہزاروں عزاداران سید الشہداء علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے یزید کے مقابلے میں فلسفہ قیام امام حسین علیہ السلام بیان کیا اور کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کا بنیادی مقصد امت مسلمہ کے امور کی اصلاح کرنا تھا۔

علامہ شیخ علی سلمان نے کہا کہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے امر بہ معروف اور نہی از منکر کی خاطر قیام کیا اور یہ وہی ہدف ہے جس کی خاطر بحرین کی انقلابی تحریک معرض وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح امام حسین علیہ السلام نے خدا کے راستے میں قربانیاں دیں اور شہداء کا خون پیش کیا اسی طرح انقلاب بحرین بھی اپنے عزیزوں کی جان خدا اور ملک و قوم کی اصلاح کے راستے میں قربان کرنے میں مصروف ہے۔

بحرین کے معروف شیعہ رہنما نے انقلابی تحریک کو حتمی کامیابی تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا انقلاب انسانی تاریخ کا سب سے بڑا، عظیم اور بہترین انقلاب تھا اور آپ علیہ السلام کے انقلاب اور بحرین کے انقلاب میں بہت فرق پایا جاتا ہے کیونکہ اولا اس انقلاب کی رھبری امام حسین علیہ السلام جیسی عظیم شخصیت نے سنبھال رکھی تھی اور دوسرا یہ کہ امام حسین علیہ السلام کے انقلاب کا مقصد پوری امت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اصلاح تھی۔ علامہ شیخ علی سلمان نے کہا کہ بحرین کی انقلابی تحریک کی پوری کوشش ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کو خداوند متعال کی رضامندی کے راستے میں انجام دے اور امام حسین علیہ السلام کے انقلاب کی اقتدا کرنے میں مصروف ہے۔

7:22 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔