ترکی: مراسم عاشورہ لبیک یا زینبؑ کے نعروں میں

11 نومبر, 2013 09:18

turky shia womenترکی کے شیعوں کے رہنما نے کہا ہے کہ استنبول میں اس سال عاشورا کے دن ہزاروں عزادار حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شیعوں کے رہنما صلاح الدین اوزگوندوز نے کہا ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی آواز پر لبیک کہنے اور یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ہم زینب سلام اللہ علیہا کے عباس ہیں ، عاشورا کے دن استنبول کے حالکالی کے علاقے میں ہزاروں عزادار جمع ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے بہ نسبت اس سال حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی خاطر ہمارے قلب زیادہ مغموم ہیں، اور یزیدی مشن پر چلنے والے دھشتگرد حضرت زینب کبری (س) کے حرم مطہر پر حملے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں، لیکن دوستداران حضرت زینب (س) ان دھشتگردوں کو یہ موقع نہیں دیں گے۔ ترکی کے شیعوں کے رہنما نے مزید کہ کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس سال عاشورا کو بھر پور طریقے اور جوش و ولولہ کے ساتھ منائیں۔ عاشورا کے دن ہم حضرت زینب (س) کی آواز پر لبیک کہیں گے تاکہ دشمن سمجھ جائیں کہ ہم کسی بھی قیمت پر بی بی زینب (س) کے حرم پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، اور ہم عباس بن کر زنبیہ کا دفاع کرینگے۔

10:58 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top