مشرق وسطی

بحرین، آل خلیفہ کےمظالم کا سلسلہ جاری ایک اور سیاسی کارکن شھید

b3آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے کل بحرین کے شمال مغربی علاقے بنی جمرہ میں سرگرم سیاسی کارکن کو شھید کر دیا۔ اس سیاسی کارکن کی شھادت ایسے میں ہوئی ہے کہ جب بحرین کی ایک عدالت نے پرامن مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں چھے مظاہرین کو دس سال قید بامشقّت کی سزا سنائی ہے۔ بحرین کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان افراد پر یہ الزام بھی لگایا گيا ہے کہ انھوں نے دارالحکومت منامہ کے قریب بحرین کی پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں نظام حکومت تبدیل کرنے کے مطالبے کے ساتھ اس ملک کے عوام کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت ان مظاہروں کو کچلنے کیلئے ہر طرح کی بربریت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
بحرین میں ستمبر سے ابتک کم از کم ایک سو اّٹھائیس افراد کو صرف مظاہروں میں شرکت کرنے کی بناء پر قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ اس سے قبل اّٹھارہ افراد کو بحرینی پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پانچ سے سات سال تک قید با مشّقت کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button