مشرق وسطی

کویت میں حکومت مخالف مظاہرے، شہریوں کے حقوق میں مساوات کا مطالبہ

kuyatکویت میں ہزاروں بدووں نے حکومت مخالف مظاہرے کر کے ملک کے تمام شہریوں کے حقوق میں مساوات کا مطالبہ کیا ہے۔
العام کی رپورٹ کے مطابق کویت میں ایک لاکھ بدو گذشتہ 60 سالوں سے زندگی گذار رہے ہیں لیکن انکو زندگی گذارنے کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ سالہا سال سے یہ مسئلہ کویت میں اجتماعی سطح پر موضوع بحث بنا ہوا ہے اور مختلف پلیٹ فارم سے کویت میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور انسانی حقوق کی پامالی پر آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔ بدھ کے روز کویت میں بدووں نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ انہیں کویت کو شہری تسلیم کیا جائے اور دوسرے شہریوں کی طرح انہیں بھی حقوق دیئے جائیں۔ کویت میں انسانی حقوق کے فعال کارکن احمد الشمری کے مطابق ان مظاہروں میں دو سے تین ہزار بدووں نے شرکت کی اور مظاہرین کا مطالبہ ہے کے انکے خلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کویتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن مظاہروں کے اختتام تک ہیلی کاپٹر منڈلاتے رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button