مشرق وسطی

حلب میں جبہۃالنصرہ کا لیبیائی کمانڈر 25 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک

comenderرپورٹ کے مطابق شام کے شمالی شہر ریف حلب میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے دوران جبہۃالنصرہ کا کمانڈر "رمضان العمانی” المعروف "خطیب اللیبی” اپنے 25 سے زائد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔
رمضان العمانی لیبیا کے شہر بن غازی سے شام میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے لئے بھجوایا گیا تھا جہاں وہ ریف حلب کے نواح میں واقع "کویرس” نامی قصبے میں شامی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button