شامی فوج کے ہاتھوں اسرائیل کے انٹیلنجس آفیسرز کا محاصرہ

28 اگست, 2013 10:42

tropشامی فوج نے دمشق میں اسرائیل کے انٹیلنجس آفیسرز کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دمشق کے نزدیک جوبر کے مقام پر یہ پانچ اسرائیلی فوجی باغیوں کی مدد سے سرحد کے اندر گھسنے کے بعد شامی فوجوں پر کیمیاوی مواد سے لیس ہتھیار کا استعمال کرنے جا رہے تھے کہ شامی فوجوں نے ان کا محاصرہ کر لیا۔ ان اسرائیلی افسروں نے بھاگنے کی کوشش کے دوران کیمیاوی گولے فائر کئے لیکن پھر بھی شامی فوج کے چنگل میں سے نکلنے میں کامیاب نہ ہو پائے۔ واضح رہے کہ سرت متکال نامی اںٹیلیجنس گروپ اسرائیل کا خطرناک ترین گروپ شمار کیا جاتا ہے لیکن شامی فوج نے موقع پر آپریشن کر کے ان کی جانب سے دمشق پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

6:53 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔