مشرق وسطی

بحرین المعاییر میں مسجد امام رضا(ع) پر حملہ

imam raza masjidبحرین میں آل خلیفہ کے مزدور، انقلابی تحریکیوں کو سرکوب کرنے کی غرض سے ایک طرف عوام کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر رہے ہیں اور دوسری طرف مساجد کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
آل خلیفہ کے مزدوروں کے حالیہ وحشیانہ اقدامات کی ایک مثال مسجد امام رضا (ع) پر حملہ ہے جو آج صبح ’’المعاییر‘‘ کے علاقے میں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مسجد امام رضا (ع) پر حملہ کر کے مسجد کے اندر فائرنگ کی اور زہریلی گیس کے گولے مسجد کے اندر پھینکے جس کے باعث مسجد کا ایک حصہ نذر آتش ہو گیا۔
مسجد امام رضا(ع) پر کئے گئے حملے کے بعد ابنا کو ارسال شدہ تصاویر سے صاف واضح ہوتا ہے کہ آل خلیفہ کے مزدوروں نے مسجد کی حرمت کو پامال کیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں انقلابی تحریک شروع ہونے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز نے تقریبا ۴۰ مساجد کو بالکل منہدم کر دیا ہے اور ان کی تعمیر نو پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ دیگر مختلف مساجد کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button