آل خلیفہ کے مزدوروں کے ہاتھوں مسجد امام صادق(ع) کی اہانت

19 جولائی, 2013 21:43

masjidبحرین میں آل خلیفہ کے مزدور ماہ مبارک میں روزہ داروں کے گھروں پر چھاپے مار کر نوجوانوں کو گرفتار تو کر ہی رہے تھے پر حالیہ دنوں میں مساجد پر حملوں کا نیا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے جس کا ایک نمونہ مسجد امام صادق علیہ السلام ہے جو گزشتہ شب آل خلیفہ کے مزدوروں کے حملے کا نشانہ بنی ہے۔
سلما باد نیوز ایجنسی نے سلماباد کے علاقے میں واقع مسجد امام صادق(ع) پر حملے کے بعد کی تصاویر منتشر کرکے خبردی ہے کہ ۲۰۱۱ میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے اس مسجد کو منہدم کر دیا تھا ابھی اس کی تعمیر نو کو کچھ ہی ہفتے گزرے کہ دوبارہ ان کے حملوں کا نشانہ بن گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اس مسجد پر حملہ کرکے اسکی کھڑکیوں اور دروازوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔بحرین کے حقوق بشر کمیشن کے شعبہ مذہبی آزادی کے سربارہ شیخ میثم سلمان نے یہ بتاتے ہوئے کہ بحرین میں اب تک ۳۸ مساجد کو منہدم کر دیا گیا ہے تاکید کی: مسجد امام صادق علیہ السلام کی توہین ناقابل معافی جرم ہے جس کے مرتکب وہ لوگ ہوئے ہیں جو مسلمانی کا دعوی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہم تمام بحرینیوں سے چاہے وہ مذہبی افراد ہوں یا سیاسی مطالبہ کرتے ہیں کہ آل خلیفہ کے اس اقدام کی مذمت کریں۔
اس مسجد کی کھڑلیاں دروازے توڑے جانے کےساتھ ساتھ اس کی دیواروں پر شاہ بحرین کے حق میں عبارتیں لکھ دی گئی ہیں۔ منتشر شدہ تصاویر میں بھی عبارت ’’ اللہ، الوطن، الملک‘‘ (اللہ وطن، بادشاہ) قابل مشاہدہ ہےجو مسجد امام صادق علیہ السلام کی دیوار پر لکھی گئی ہے۔

6:16 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔