مشرق وسطی

دمشق: سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روزہ مبارک پر مارٹر حملے،منتظم انس رومانی شہید،متعددافراد زخمی

zainab-27شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روزہ مبارک پر ناصبی یزیدی دہشت گردوںنے مارٹر حملہ کیا ہے ۔شیعت نیو زکی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ناصبی یزیدی نسل کے دہشت گردوںنے جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روزہ مبارک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے اور روزہ مبارک پر مارٹر حملہ کیا ہےتاہم ناصبی دہشت گردوں کے مارٹر حملے میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روزہ مبارک کے منتظم سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ناصبی یزیدی دہشت گردوںنے حمص کے علاقے میں قائم ایک اسکول پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔

واضح رہے کہ شام میں باغی دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل سمیت مغربی استعماری دہشت گرد ممالک کی حمایت حاصل ہے جس کے نتیجے میں ناصبی یزیدی دہشت گرد گذشتہ دو برس سے شام میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں اور بار ہا کوشش کر چکے ہیں کہ جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روزہ مبارک کو نقصان پہنچائے ۔تاہم جمعہ کے روز سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مقدس پر ہونے والے مارٹر حملے میں حرم اقدس کے منتظم انس رومانی شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زائرین سیدہ زینب سلام اللہ زخمی ہو گئے ہیں ۔

دوسری جانب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مقدس کا دفاع کرنے والے مجاہدین نے ناصبی یزیدی دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ناصبی دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button