مشرق وسطی

زہریلی گیس کے زیر اثر ایک بحرینی شیعہ کی شہادت

al wafaq shaheedبحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے بحرین کے عام شہریوں پر زہریلی گیس کے گولے داغنے سے ایک بحرینی شیعہ سعید عبد اللہ مرزوق شہید ہو گئے۔
سعید عبد اللہ المرزوق ۵۵ سال کی عمر میں انقلاب کرامت کے شہداء کے ساتھ جا ملے ہیں۔
بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کو برے طریقے سے اذیت و آزار دئے جانے خاص طور پر ایک خاتون کو برہنہ کر کے اس کی تفتیش کئے جانے کے بعد عوام نے مسلسل کئی دن مظٓاہرے کر کے آل خلیفہ کی اس گھناونی حرکت کی مذمت کی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے مظاہرین پر زہریلی گیس کے گولے داغ کر انہیں سرکوب کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اسی اثنا زہریلی گیس کے گولے کا براہ راست نشانہ بننے والا ۵۵ سالہ آدمی سعید عبد اللہ المرزوق شہید ہو گیا۔
واضح رہےکہ اس شہید کی شہادت کے ساتھ شہدائے انقلاب کرامت کی تعداد ۱۰۹ ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button