بحرین ۳۵ گھروں پر چھاپے/ دو بچوں سمیت ۹ افراد گرفتار

09 جولائی, 2013 09:16

bahrain poliice redجمعیت الوفاق کی ویب سائٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے گزشتہ تین دنوں کے دوران اس ملک کے ۵۲ علاقوں میں پر امن مظاہرے کئے ہیں جبکہ سیکیورٹی دستوں نے ۳۵ گھروں پر چھاپے مار کر معتدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے مزدوروں نے دو بچوں سمیت ۹ افراد کو گرفتار اور ۵ افراد کو زخمی کیا ہے جبکہ ’’ الدیر‘‘ اور ’’ الدیہ‘‘ کے علاقوں میں بعض گھروں پر حملہ کر کے گھروں کےدروازے توڑے ہیں۔
ادھر ’’ النویدرات‘‘ کے گاوں میں ایک شخص کو شدید شکنجے دیئے جانے کی اطلاع ہے۔
حفاظتی دستوں کی طرف سے جابرانہ اقدامات کے باوجود بحرین کے ۵۲ علاقوں میں پر امن احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ۳۴ علاقوں میں حفاظتی دستوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔
ادھر’’ وادیان‘‘ کے گاوں میں فوجی اہلکاروں نے مسجد امام رضا (ع) پر حملہ کیا اور مسجد کو کافی نقصان پہنچایا۔

11:18 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔