الازھر کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

مصر کی جامہ الازہر کے مفتی اعظم اور مسجد الازہر کے خطیب احمد الطیب نے ان تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیاہے جو حالیہ واقعات میں گرفتار کئے گئے ہیں۔
مصر میں خانہ جنگی کا انتباہ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ مزید خونریزی سے اجتناب کریں اور مصر کو تباہی سے بچائیں۔
احمد الطیب نے بیان ایسے موقع پر دیا ہے کہ جب سلفی نور پارٹی نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
نور پارٹی نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نامزد افراد کو مسترد کر کے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران کھڑا کر دیا ہے۔
در ایں اثنا برادعی سمیت مختلف سیاسی رہنماوں نے مصر میں پر تشدد واقعات میں متعدد افراد کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔







