مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی کے لیے الٹی گنتی شروع

bahrain233لندن سے شائع ہونے والے اخبار القدس العربی نے اپنی آج کی اشاعت میں میں لکھا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف اس ملک کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ہونے والے وسیع مظاہروں کے جاری رہنے کے ساتھ ہی آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی کے لئے الٹی گنتی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ جبکہ آل خلیفہ حکومت کے مغربی حامی سعودی عرب و دیگر عرب ممالک کے ساتھ ملکر اس کوشش میں ہیں کہ مختلف ہتھکنڈوں کو استعمال کرتے ہوئے بحرینی انقلابیوں کو شکست دیدیں ۔بحرین میں مظاہروں کا یہ سلسلہ گذشتہ رات سے شروع ہوا اور پورے بحرین میں پھیل گیا ، مظاہرین اپنے نعروں میں آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کررہے تھے مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بحرین کے پرچم اٹھارکھے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ بحرین کے عوام پر تمام تر مصائب ڈھائے جانے کی ذمہ دار آل خلیفہ حکومت ہے۔ ان مظاہروں میں آل خلیفہ ایجنڈوں آنسوگیس کا استعمال کیا اور لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیاں استعمال کیں

متعلقہ مضامین

Back to top button