مشرق وسطی

مصری سلفی انتہا پسند ناصبی دہشت گردوں نے چار شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا

130مصر کے دارالحکومت کے قریبی علاقے گیزا میں مصری سلفی ناصبی دہشت گردوںنے ایک حملے میں چار شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز سیکڑوں سلفی ناصبی انتہاءپسند دہشت گردوںنے گیزا کے ایک گاﺅں ابو مسلم میں شیعہ مسلمانوں کی رہائش گاہوں پر پر تشد د حملے کئے اور ایک گھر کو نذر آتش کر دیا جبکہ چار شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔
مصر کے ایک اخبار روز نامہ احرام نے رپورٹ دی ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد چار شیعہ مسلمانوں کو مصر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کے بارے میں مصر کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ چاروں افراد زخمی ہیں تاہم وہ چار شیعہ مسلمان بعد ازاں شہید ہو گئے۔
پولیس حکام نے سلفی ناصبی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز سلفی ناصبیوں کے حملوں میں چار شیعہ مسلمان شہید ہوئے تھے جبکہ درجنوں کی تعداد میں شدید زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ شیعہ مسلمان جو کہ مصر کی آبادی کا ایک فیصد حصہ ہیں مصر میں سلفی ناصبی دہشت گردوں کی دہشت گردی کا شکار ہیں

131132134135

متعلقہ مضامین

Back to top button