شام ’’نوری مالکی‘‘ کا بھتیجا روضہ حضرت زینب (س) کی حفاظت کرتے ہوئے شہید

عراق کے وزیر اعظم ’’نوری مالکی‘‘ کا بھتیجا شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔
السفیر نیوز ایجنسی نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے: ’’علی حسین مالکی‘‘ عراق کے ایک گروپ کے ساتھ دمشق میں حضرت زینب (س) کے روضے کی حفاظت کے لیے شام گیا ہوا تھا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کے قریب دھشتگردوں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں شہید ہو گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں سرگرم تکفیری دھشتگردوں کی طرف سے شام میں تمام اسلامی مقدسات مخصوصا روضہ حضرت زینب (س) کو منہدم کرنے کی دی گئی دھمکی کے بعد عراق اور لبنان سے کچھ عاشقان اہلبیت(ع) اس روضے کی حفاظت کے لیے شام پہنچ گئے تھے اور اب تک روضے کی حفاظت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔








