مشرق وسطی

شام ، امن کے لئے فوجی کارروائياں جاری

youthشام میں امن کی برقراری کے لئے فوج کی کارروائياں جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق شام میں امن کی برقراری کے لئے فوج کی کارروائياں بدستور جاری ہیں اور اس درمیان دہشت گردوں کا ایک سرغنہ فوجی کارروائی میں ہلاک ہوگيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام کے جنوبی علاقے ” درعا ” میں ہونے والی شامی فوج کی کارروائي میں ” ابوزبیر اردنی ” نامی مسلح دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک ہوگيا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہ القاعدہ نے ابوزبیر اردنی کو وسیع دہشت گردانہ حملوں میں مختلف ناموں سے استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 2011 سے امریکہ، صیہونی حکومت، برطانیہ، فرانس، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ مختلف ملکوں کے دہشت گردوں نے شام کے بعض علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف استقامت کے اہم محور شام کی بشار اسد حکومت کی سرنگونی کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button