مشرق وسطی

قیدیوں سے اظہارے یکجہتی کے لیے بحرین میں عوامی مظاہرہ

bahraiحکومت کي جانب سے وحشيانہ اقدامات اور مظاہرين کو کچلنے کي کوششوں کے باوجود عوام نے بدھ کے روز ملک کے متعدد علاقوں ميں مظاہرے کئے اور سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کياـ
مظاہرين نے آل خليفہ حکومت کي مذمت ميں نعرے لگائے اور اعلان کيا کہ جمہوري حقوق کے حصول تک تحريک جاري رہے گي ـ
اپوزيشن جماعت الوفاق کے شعبہ ابلاغيات نے زور ديکر کہا کہ عوام کے پرامن مظاہروں کو حکومت اسلحے اور تشدد کے ذريعے کچلنے کي ناکام کوشش کر رہي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button