ترکی میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کے ایام میں عزاداری

گزشتہ دو دن سے ترکی کے شہر ایغدیر میں دختر رسول فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کی گئیں۔
گزشتہ روز نماز ظہرین کے بعد اس شہر کی مسجد ہاجر میں بھی مجلس عزا برپا ہوئی جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں تلاوت قرآن کے بعد مقررین نے فضائل حضرت زہرا (س) پر روشنی ڈالی اور آخر میں ایران سے گئے ہوئے مہمان خصوصی سید حسینی نے تقریر کی۔







