مشرق وسطی

بحرین میں شہید محمود عیسی الجزیری کے جسد خاکی کی واپسی کے لئے مظاہرے

bahrain rallyبحرینی باشندوں نے آل خلیفہ کی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے محمود الجزیری کے جسد خاکی کی واپسی کے لئے مظاہرے کئے ہیں جبکہ آل خلیفہ کے حکام شہید کے جنازے کو ان کے اہل خانہ کی تحویل میں دینے سے گریز کررہے ہیں ۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں کے باشندوں نے آج بڑے پیمانے پر مظاہرے کرکے بحرینی نوجوان شہید محمود الجزیری کے جنازے کی کہ جو آل خلیفہ حکومت کی تحویل میں ہے واپسی کا مطالبہ کیا ۔ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے مظاہرین کو کہ جو سلمانیہ کے ایک میڈیکل سینٹر تک پہنچنا چاہتے تھے آنسو گیس کے گولے داغ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اس دوران آل خلیفہ کی فورسز نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔ مظاہرین شہید محمود عیسی الجزیری کے جنازے کو ان کے اہل خانہ کے حوالہ کیے جانے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ یاد رہے کہ 20 سالہ بحرینی نوجوان محمود عیسی الجزیری چودہ فروری دوہزار تیرہ کو بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں آل خلیفہ کی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button