مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت قومی مذاکرات کے سلسلے میں دھوکا دے رہی ہےشیخ سلمان

salmanبحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت قومی مذاکرات کے سلسلے میں دھوکا دے رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت پر قومی مذاکرات کے اجلاسوں میں سیاسی فریب دہی کا الزام لگایا اور کہا کہ آل خلیفہ حکومت قومی مذاکرات میں دھوکا دے رہی ہے اور ان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کوئي امید نہیں کی جاسکتی کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ریفرینڈم پر تاکید کررہے ہیں اور عوام کو ہر جائز سیاسی طریقۂ کار اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری 2011 سے حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئي تھی اور بحرین کی پولیس اور فوج کے ظالمانہ اور پر تشدد رویہ کے باوجود عوام اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لئے تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔بحرینی عوام سماجی انصاف اور منتخب حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button