مشرق وسطی

انقلاب بحرین کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک بحرینی بچی کی شہادت

shadat’’امینہ سید مھدی‘‘ ابوصبیح دیہات کی رہنے والی ایک بچی جو فوجی اہلکاروں کی طرف سے پھینکی گئی زہریلی گیس کی وجہ سے مسموم ہو کر ہوسپیٹل میں بھرتی تھی آج شہادت پا گئی۔ اس بچی کے شہادت کے ساتھ انقلاب بحرین کی تحریک کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد ۱۰۱ ہو گئ ہے۔
’’امینہ سید مھدی‘‘ ابو صبیح دیہات کی رہنے والی بچی جو کچھ دن پہلے بحرینی عوام کے گھروں پر پھینکی گئی زہریلی گیس کی وجہ سے ہوسپیٹل میں بھرتی ہوگئی تھی آج صبح شہید ہو گئی۔
بحرین کے فوجی اہلکاروں کی طرف عوام کے رہائشی اماکن میں زہریلی گیس کا پھینکا جانا ایک معمول کا کام ہے عوام کو گھروں میں بند کرنے کے لیے بحرین کے فوجی اہلکار ایسی نازیبا حرکت کرتے ہیں۔
اس بچی کی شہادت کے سمیت گزشتہ ایک سال کے دوران بحرین کے شہیدوں کی تعداد ۱۰۱ ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button