مشرق وسطی

لندن اولمپیک آل خلیفہ کے مجرم کی شرکت

bahrain-prtstتحریک آزادی بحرین نے اپیل کی ہے کہ لندن اولمپیک میں بحرین کے ڈکٹیٹر کے بیٹے کو شرکت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ تحریک آزادی بحرین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بحرین کے ڈکٹیٹر کابیٹا ناصر بن حمد آل خلیفہ جسمانی ایذائيں پہچانے کا ماہر ہے جس نے ملت بحرین کے پرامن مظاہروں کو کچلنے میں گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ لندن اولمپیک شروع ہونے ہی والے ہیں اور ان کھیلوں میں مجرم افراد کی شرکت سے بہت زیادہ سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ ان مجرم افراد کی شرکت سے اولمپیک کھیلوں کے اقدار اور عدل و انصاف نیز انسانی حقوق جیسے اقدار پر آنچ آجائے گي۔ اس بیان میں آیا ہےکہ ممکنہ طورپر بحرین کے ڈکٹیٹر کا بیٹا ناصر بن حمد بحرین کے کھلاڑیوں کے کارواں کے سربراہ کی حیثیت سے لندن اولمپیک میں شرکت کرے گا، اور اس مجرم شخص کی شرکت انسانی حقوق کی بد ترین توہین شمار ہوگي۔ بحرین کے ڈکٹیٹر کا بیٹا ناصر بن حمد بن آل خلیفہ اس وقت بحرین کی اولمپیک کمیٹی اور شاہی گارڈز کا سربراہ ہے ۔لندن میں اولمپیک کھیل دومہینے بعد شروع ہورہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button