سعودی عرب اور قطر نے شام میں عوامی قتل عام کے لئے دہشت گردوں کو پانچ ملین ڈالر فراہم کیے۔

ایک کثیر الاشاعتی بین الاقوامی اخبار نے خبر دی ہے کہ امریکی آلہ کار آل سعود اور قطر کی حکومت نے دہشت گردوں کو بشار الاسد کی عوامی حمایت یافتہ حکومت کو بدنام کرنے کے لئے پانچ ملین ڈالر زرقم فراہم کی ۔ اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ دمشق کے موقع پر شام میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں شدت لانے کے لئے سعودی عرب سے زیادہ موساد اور سی آئی اے کے ایجنٹ بندر بن سلطان ، شام میں حکومت مخالف دہشت گرد، موساد ، سی آئی اے اور قطر کے انٹیلی جنس آفیسرز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دہشت گردی کے لئے بجٹ اور نہتے شہریوں کے قتل عام کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔ شام کے شہر الحولہ میں ہونے والے قتل عام جس میں ایک سو سولہ افرادجاںبحق اور تین سو زخمی ہو گئے تھے اسی سازش کا نتیجہ تھا۔ نشریاتی ادارے کے مطابق الحولہ قتل عام میں جو ہتھیار استعمال کیے گئے وہ اسرائیلی ساختہ تھے اور اس سانحے کا کوفی عنان اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو بھی قبل از حادثہ علم تھا۔جس پر ان کی خاموشی نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ان کا اصل چہرہ آشکار ہوگیا ہے۔








