کویت:حکومت کی انتہا پسندانہ کاروائی،شیعہ نوجوان کو 10 سال کی سزا

کویت حکومت نے ایک شیعہ نوجوان کو انتہا پسندانہ رویہ اپناتے ہوئے 10سال کے لئے قید کا حکم جاری کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کویت حکومت نے ایک شیعہ نوجوان حماد نقی کو 10سال قید کا حکم جاری کرتے ہوئے جیل میں قید کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 26سالہ شیعہ نوجوان حماد نقی کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرتے ہوئے عدالت نے 10سال قید کا حکم سنا دیا ہے۔کویتی بے گناہ شیعہ نوجوان حماد نقی کے وکیل خالد ال شتی نے زرائع سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کویت کی ایک عدالت نے 26سالہ بے گناہ شیعہ نوجوان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر 10سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔وکیل کاکہنا ہے کہ وہ بے گناہ شیعہ نوجوان کو رہا کروانے کے لئے عدالت کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے اور انہیں امید ہے کہ ہائی کورٹ شیعہ نو جوان کو رہا کر دے گی۔
بے گناہ شیعہ نوجوان حماد النقی پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل نیٹ ورک پر سعودی حکومت اور بحرینی حکومت کی جانب سے بحرین میں کئے جانے والے قتل عام سے متعلق خبروں کو شائع کیا ہے جس کے جرم میں اسے کویتی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
واضح رہے کہ حماد النقی کو تین ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا جبکہ منظر عام پر اب لایا گیا ہے۔
بے گناہ کویتی شیعہ نوجوان کے وکیل کاکہنا ہے کہ کویت حکومت سعودی عرب کے دباؤ میں آ کر اس بات پر تلی ہوئی ہے کہ وہ شیعہ نوجوان حماد النقی کو سزائے موت دے جبکہ اس نے ایسا کوئی گناہ ہی نہیں کیا جس کی اسے سزا دی جائے۔
دوسری جانب یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ بحرین میں عوام کے قتل عام میں ملوث سعودی حکومت کویت حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے کہ شیعہ نوجوان حماد النقی کو سعودی حکومت کے خلاف خبریں سوشل نیٹ ورک پر شائع کرنے کے خلا ف سخت سے سخت سزا دی جائے جس کے سبب بے گناہ شیعہ نوجوان حماد نقی کو کیت کی عدالت نے سخت سزا دیتے ہوئے 10سال قید کا حکم دیا ہے۔








