علاقے ميں قيام امن ، ايران کا کردار تعميري ;امير کويت شيخ صباح الاحمد جابر الصباح

22 مئی, 2012 09:29

kuyat ameerامير کويت نے علاقے ميں امن و استحکام کے قيام ميں ايران کے کردار کو انتہائي تعميري اور مفيد قرار دياـ
 امير کويت شيخ صباح الاحمد جابر الصباح نے يہ بات ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي سے کويت ميں ہونے والي اپني ملاقات ميں کہي ـ
انہوں نے کہا کہ علاقے ميں کوئي بھي مشکل رونما ہوتي ہے تو اس سے تمام ممالک متاثر ہوں گے- چنانچہ علاقے کے ملکوں کو چاہئے کہ باہمي تعاون کے ذريعے علاقے کو در پيش مشکلات کا ازالہ کريں ـ

امير کويت نے تيئيس مئي کو بغداد ميں ہونے جا رہے ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے مذاکرات سے اچھے نتائج کي اميد ظاہر کي اور کہا کہ مذاکرات ميں ايران کے ايٹمي حقوق کو ملحوظ رکھا جانا چاہئےـ انہوں نے ايران اور کويت کے تعلقات اور تعاون کے عمل کو مثبت قرار ديا اور کہا کہ کويت ايران سے اپنے تعلقات کو فروغ دينے کے لئے سبھي ضروري وسائل کو بروئے کار لائے گاـ

وزيرخارجہ علي اکبر صالحي نے اس ملاقات ميں کہا کہ خليج فارس ميں قيام امن تہران کي ترجيحي پاليسي ہےـ

انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات اور غلط فہميوں کو گفت و شنيد کے ذريعے حل کرنا چاہئے وزير خارجہ تہران ميں ناوابستہ تحريک کے آئندہ سربراہي اجلاس ميں شرکت کا دعوتنامہ دين امير کويت کو پہنچانے کے لئے کويت گئے تھے

11:11 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔