مشرق وسطی

بحرینیوں کی سعودی عرب کے ساتھ الحاق کی مخالفت

Flag-Pins-Saudi-Arabia-Bahrبحرین کے عوام نے اس ملک کو سعودی عرب کے ساتھ ملحق کرنے کی سازش کی مخالفت کرتے ہوئے آل خلیفہ اورآل سعود کی سازش کوناکام بنا دیا ہے۔
شیعت نیوز  نے خبررساں ایجنسی شبستان کے حولے سے نقل کیا ہے کہ  بحرین کے حکومت مخالف گروپوں اور جماعتوں نے آل خلیفہ اورآل سعود کی حکومتوں کی جدید سازش کوناکام بنانے کی ضرورت پرزوردیا ہے اورکہا ہے کہ ہم سعودی عرب اوربحرین کے مابین کسی قسم کے الحاق کو تسلیم نہیں کرتے ۔
اسی طرح بحرین کے حکومت مخالف گروپوں اورجماعتوں نے اس ملک میں عوام کے پرامن مظاہروں کے خلاف حکومت آل خلیفہ کے اقدامات میں شدت پرخبردار کیا ہے۔
ان گروپوں نے ہرعنوان سے سعودی عرب کے ساتھ بحرین کےالحاق کوخطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے عوام اپنے مطالبات کے منوانے اوراس انقلاب کے مقاصد کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصہ سے بحرین میں حکومت آل خلیفہ کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں اوربحرین کی سیکیورٹی فورسز ن،سعودی فورسزکی حمایت سے لوگوں کے مظاہروں کوکچل رہی ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید اورزخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button