مشرق وسطی

آل خلیفہ کی سرنگونی تک تحریک جاری

bahrain-prtstبحرین کی انقلابی قوم نے منامہ کے مرکزی اسکوائر پر دوبارہ احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے آل خلیفہ نے ملت بحرین کو احتجاج سے روکنے کی ہرممکن کوشش کرڈالی۔ بحرین کے ایک انقلابی رہنما محمد کاظم شہابی نے آج آئي آر آئي بی کی عربی سروس سے گفتگو میں کہا ہے کہ بحرینی عوام ایک بار پھر منامہ کے پرل

اسکوائر پر مظاہرے کریں گے اور آل خلیفہ کی سرنگونی تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام کی انقلابی تحریک کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تمام انقلابی دھڑوں نے بھر پورمظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے آل خلیفہ کی حکومت بوکھلاگئي ہے اور اس نے پرل اسکوائر کے اطراف شدید حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ محمد کاظم شہابی نے کہا کہ آل خلیفہ جاری سعودی فوجیوں کی مدد سے حالات کو خراب کرکے عوام کو تحریک کے جاری رکنے سے روکنا چاہتی ہے۔
ادھر عراق کی ایک سیاسی مبصر اور تجزیہ نگار نے کہا ہےکہ بحرین میں سعودی عرب کے جارح فوجیوں کا مقصد شیعہ مسلمانوں کے مقدسات کو نابود کرنا ہے۔ محترمہ الاء الساعدی نے کہا کہ عراقی قوم بحرین کے انقلاب کی حمایت کرتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ملت بحرین ایک مظلوم اور ستم دیدہ قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آل خلیفہ نے بحرین کو فرقہ واریت کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں پر روک لگانے کےلئے موثر اقدام کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button