مشرق وسطی

بحرین: آل خلیفہ کے ہاتھوں خاتون سمیت دو افراد شہید

bahrainآل خلیفہ کے ہاتھوں آج دو بحرینی باشندوں نے جام شہادت نوش کیا اور یوں بحرین کے انقلاب کرامت کے شہیدوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔
 فروری کی  14 انقلابی اتحاد نے اعلان کیا کہ 69 سالہ بزرگ خاتون جو آل خلیفہ اور آل سعود کی زہریلی گیس سے متاثر ہوکر دو ہفتوں سے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں کل بروز بدھ یکم فروری 2012 کو جام شہادت نوش کرگئیں اور یوں 14 فروری 2011 سے شروع ہونے والی بحرین کی انقلابی تحریک کے شہیدوں کی تعداد چھیاسٹھ ہوگئی۔
ادھر  بحرینی قصبے المعامیر میں بھی ایک بحرینی باشندے عبدعلی علی عبداللہ زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹ کر شہید ہوگئے ہیں اور شہیدوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ 
ادھر آل خلیفہ کے اذیتکدوں میں پابند سلاسل 14 افراد کی بھوک ہڑتال بدستور جاری ہے۔ ان افراد میں سے آٹھ افراد کو آل خلیفہ کی فوجی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اسیروں کی بھوک ہڑتال اتوار سے شروع ہوئی ہے اور اگلے اتوار تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button