مشرق وسطی

بحرین، میں سعودی مداخلت مسائل کی جڑ

saudi-troop-bahrainبحرین میں آل سعود کی مداخلت،اس ملک میں عوامی احتجاج بڑھنےکاباعث ہوئي ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بحرین میں آل سعود کی مداخلت نہ صرف عوامی تحریک کوکچل نہیں سکی بلکہ اس سےسعودی اوربحرینی شخصیتوں کی

صدائےاحتجاج مزید بلند ہوگئي ہے۔
سعودی عرب نے آل خلیفہ کےاصلی حامی کی حیثیت سے بحرین میں اپنی فوج تعینات کررکھی ہےتاکہ حکومت مخالف مظاہروں کوکچلتےہوئے بحرینی حکومت کوسرنگوں ہونےسےبچائے۔
سعودی عرب کو تشویش ہے کہ بحرین میں مظاہرے سعودی عرب میں بھی اس جیسی عوامی تحریک شروع ہونےکاسبب بن سکتےہيں اس کےباوجود سعودی عرب میں تبدیلی کی ہواچلناشروع ہوگئی ہے۔
درايں اثنا تحریک احرار کےجنرل سکریٹری نےسعید شہابی نےشاہ بحرین کی جانب سےاصلاحات کےوعدے کوزبانی جمع خرچ قراردیاہے۔
فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سعید شہابی نے اصلاحات پرعمل درآمد کےسلسلےمیں شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ کےوعدوں کو لاحاصل قراردیتےہوئے تاکید کی کہ جب تک بحرین میں قبائلی نظام نافذ رہےگا اور اس ملک میں غاصب سعودی فوجی موجود رہیں گے اس وقت تک بنیادی اورحقیقی اصلاحات نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button