مشرق وسطی

جلوس جنازہ پر بحرینی سیکورٹی فورس کا حملہ

shiitnews bahrain fourcبحرين ميں سعودي عرب کي مدد سے عوام کے خلاف آل خليفہ حکومت کي وحشيانہ بربريت کا سلسلہ جاري ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے سعودي فوجيوں کي مدد سے ايک شہيد کے جنازے پر حملہ کرکے بہت سے افراد کو زخمي کرديا –

منامہ کے قريب المحرق نامي علاقے ميں شہيد يوسف موالي کے جنازے ميں شريک لوگوں پر فوجيوں نے زبردست شيلنگ اور فائرنگ کي – يوسف موالي گزشتہ ہفتے آل خليفہ حکومت کے فوجيوں کے ہاتھوں شہيد ہوگئے تھے –
رپورٹ کے مطابق بحريني اور سعودي فوجيوں نے لوگوں کے گھروں پر بھي زہريلي گيس کے گولے پھينکے۔
اس وحشيانہ بربريت کے بعد بحرين کي نيشنل ڈيموکريٹک ايسوسي ايشن کے سيکريٹري جنرل فاضل عباس نے ايک بيان جاري کرکے آل خليفہ کے وحشيانہ جرائم پر عالمي برادري کي خاموشي کي مذمت کي- انہوں نے کہا ہے شہيد کے جنازے پر وحشيانہ حملہ ايسا جرم نہيں ہے جس پر عالمي برادري اور دنيا کے ممالک خاموش رہيں – انہوں نے کہا کہ آل خليفہ حکومت نے يوسف موالي کو ايذائيں دے کے شہيد کيا ہے – انہوں نے عالمي برادري سے آل خليفہ حکومت کے جرائم پر خاموشي توڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے وحشيانہ جرائم کے ذريعے ملت بحرين کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے تحريک سے نہيں روکا جاسکتا۔
بحرين کي انساني حقوق کي کميٹي نے بھي آل خليفہ حکومت کے وحشيانہ جرائم کي مذمت کرتے ہوئے عالمي برادري سے مناسب اقدام کا مطالبہ کيا ہے – بحرين کي انساني حقوق کي کميٹي نے بيان جاري کرکے کہا ہے کہ بحرين کے عوام کے قتل عام اور وحشيانہ سرکوبي پر عالمي برادري کي خاموشي آل خليفہ حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاري رکھنے کے لئے حوصلہ افزائي کررہي ہے۔
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ بحرين ميں سعودي عرب کي مداخلت نے اس ملک کے حالات کي پيچيدگي بڑھادي ہے اور سعودي فوجيوں کي موجودگي عوام کے غم وغصے کي شدت اور ان کے مظاہروں ميں وسعت کا باعث ہے – پريس ٹي وي نے ايک سروے ميں اعلان کيا ہے کہ بحرين ميں سعودي حکومت کي مداخلت اور سعودي فوجيوں کي موجودگي سے نہ صرف يہ کہ عوام کے مظاہرے کم نہيں ہوئے ہيں بلکہ ان ميں اضافہ ہي ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودي عرب نے بحرين کي عوامي تحريک کي سرکوبي کے لئے گزشتہ مارچ ميں فوج بھيجي ہے اور سعودي فوجيوں کے حملوں ميں دسيوں بحريني عوام شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں – بحرين کے عوام بارہا مظاہرے کرکے سعودي فوجيوں کي واپسي کا مطالبہ کرچکے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button