مشرق وسطی

بحرین:آل خلیفہ کی شیعہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش

Bahrain Shia Majorityبحرین میں ناصبی وہابی حکمران آل خلیفہ نے شیعہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی گھناؤنی سازش کا آغاز کردیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ نے اپنے اقتدار کو طول دینے اور عوامی مظاہروں اور بیداری کو کچلنے کے لئے بحرین کی شیعہ اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش کا آغاز کر دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق شیعہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے ناصبی وہابی آل خلیفہ حکمرانوں نے سعودی عرب،سوڈان،یمن،عراق،پاکستان سمیت متعد د ممالک سے ناصبی وہابی افراد کی ہجرت کا عمل شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے تا کہ بحرین میں موجود شیعہ اکثریت و اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ ناصبی وہابی آل خلیفہ کی جانب سے دیگر ممالک سے لا کر بسائے جانے والے باشندوں کے لئے ایک مخصوص فند مختص کر دیا گیا ہے جبکہ ان لوگوں کی رہائش کے لئے بھی منصوبوں پر عملدرآمد کا عندیہ دے دیا گیا ہے ۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ناصبی وہابی آ ل خلیفہ حکمرانوں نے دار القلب نامی علاقے میں شیعہ آبادی کے علاقے میں بھی ایسی تعمیرات کا کام شروع کر دیا ہے جن میں دوسرے ممالک سے لا کر بسائے جانے والے ناصبی وہابیوں کو جگہ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ آل خلیفی حکمرانوں نے مقامی حکومت کے سرکاری محکموں میں سے شیعہ افراد کو نوکریوں سے نکال کر ان کی جگہ ناصبی وہابیوں کو دے دی ہے ۔
ماہ فروری سنہ ٢٠١١ ء سے شروع ہونے والی بیداری کی اس تحریک میں ناصبی وہابی آل خلیفہ کے مظالم کا نشانہ بننے والے سیکڑوں شیعہ شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں شیعوں کو ان کی نوکریوں سے بھی نکال دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button