مشرق وسطی

بحرین ميں بڑےپیمانےپرمسجدوں کی شہادت

bahrain mosqلبنان کی انجمن علماء مسلمین کےرکن نےبحرین میں بیس مسجدوں کی شہادت کودین کےخلاف جارحیت قراردیاہے۔
شیخ ماہرمزہر نے العالم ٹی وی کوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ بحرین میں جوکچہ ہورہاہے وہ مسلمانوں کےاصلی دشمن امریکہ اور صیہونی حکومت کےمطالبات کےعین مطابق ہے ۔
لبنان کی انجمن علماء مسلمین کےرکن نےکہاکہ امریکہ ، بدامنی اور عدم استحکام کےذریعےنئےمشرق وسطی کی تشکیل میں ناکامی کےبعداب ایک بارپھرنئےمشرق وسطی کی پالیسی پرعمل درآمد کی کوشش کررہاہے لیکن اس بار وہ مسلمانوں کےدرمیان تفرقہ اندازی کےذریعےاس پالیسی پرعمل درآمدکرناچاہتاہے۔
دوسری طرف الوفاق پارٹی کےپارلیمانی دھڑےکےمستعفی سربراہ عبدالجلیل خلیل نے بتایاہےکہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت نےبیس مسجدوں کوتعمیری لائسنس نہ ہونےکےبہانےشہید کردیا اوراس وقت بحرین کی سب سےبڑی مسجد کی تعمیرمیں بلاجواز روکاوٹ کھڑی کررہی ہے۔
عبدالجلیل خلیل نےبتایاکہ بحرین کی شاہی حکومت نےانیس سوچوہترسےاب تک شیعہ مسلمانوں کوہرطرح کےوقف کےاندراج سےمحروم کررکھاہے۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button