مشرق وسطی

بحرین:آل خلیفہ یزیدبن گئی،٦ روزہ بچہ زہریلی گیس سے شہید

Bahraini 6-days-old baby Martyred with Poison Gas by Al-Khalifa Regimeبحرین میں جاری انقلابی تحریک میں آل خلیفہ نے اپنے ملعون آباؤ اجداد کے کردار پر عمل کرتے ہوئے بحرین میں جاری پر امن مظاہروں میں زہریلی گیس کا استعمال کیا ہے جس کے سبب ٦ روزہ بچہ شہید ہو گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارلحکومت مناما میں جاری اسلامی بیداری کی تحریک کے سلسلہ میں

جاری پر امن احتجاجی مظاہرے پر آل خلیفہ بن یزید ملعون انتظامیہ نے زبر دست زہریلی گیس چھوڑ دی جس کے سبب رہائشی علاقے میں ایک مکان میں موجود ٦ روزہ بچہ سجاد فیصل جواد دم گھٹنے سے شہید ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ناصبی افواج نے بحرین میں مسلسل کریک ڈاؤن کر رکھاہے اور ہر گلی محلہ میں پر امن مظاہرین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔
دوسری جانب ١٨ نومبر کو سعودی ناصبی اور آل خلیفہ انتظامیہ کے مظالم کا نشانہ بننے والی ٢٧ سالہ زہرا صالح بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی ہے،شہیدہ کے سر میں گہری چوٹ آئی تھی۔
یہ بات قابل غور ہے کہ فروری سے شروع ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک کے نتیجہ میں آل خلیفہ نے شیعیان حیدر کرار کو ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے اب تک ٥٣ افراد کو شہید کر دیا ہے جبکہ ہزاروںکی تعداد میں زخمی ہیں ،صرف یہی نہیں بلکہ ملک میں اداروں میں موجود شیعہ افراد کو نوکریوں سے نکالنے سمیت زخمیوں کا علاج کرنےوالے سیکڑوں ڈاکٹروں کو بھی نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔
ایک آزاد بحرینی کمیشن نے ٢٣ نومبر کو اپنی ایک جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ انتظامیہ پر امن مظاہرین کی جد وجہد کو کچلنے کے لئے ضرورت سے زیادہ طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں اب تک درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سیکڑوں قیدی بنا لئے گئے ہیں تاہم اس آزاد کمیشن نے آل خلیفہ مظالم کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے۔
{youtube}MgO6iFq5pkU{/youtube}

متعلقہ مضامین

Back to top button