مشرق وسطی

بحرین میں سعودی شیعوں کےحق میں مظاہرے

bahrainprotestبحرین کےعوام نے سعودی عرب کےشیعوں کےحق میں مظاہرےکئےہيں ۔
العالم کی رپورٹ کےمطابق بحرینی عوام نے پیر کےدن ملک کےمختلف علاقوں میں سعودی عرب کےقطیف علاقے کےشیعوں کی حمایت میں مظاہرےکئے۔
سعودی پولیس کی فائرنگ میں جاں بحق ہونےوالےناصرالمحیشی کاجنازہ حوالےنہ کئےجانے کےبعد شہرقطیف کےعوام نے ملک کےمشرقی علاقےمیں مظاہرےکئے ، سعودی پولیس نےمظاہرین پرفائرنگ کرکے ایک جوان کوزخمی کردیا۔
سعودی پولیس نے ناصرالمحیشی کوہسپتال منتقل کئےجانےکےبعد ہسپتال کومحاصرےمیں لےلیا۔
انیس سالہ سعودی جوان ناصرالمحیشی جواتوار کی رات الشویکہ محلےمیں سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کےنتیجےمیں زخمی ہوگئےتھے پیر کےدن زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے۔
العوامیہ علاقےمیں تحریک آزادگان نےایک اعلامیےمیں عوام سےاپیل کی ہےکہ اس جوان کی تشیع جنازہ میں شرکت کریں لیکن جنازہ نہ ملنےکی وجہ سے تشیع جنازہ منگل تک کےلئےملتوی کردی گئي۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button