مشرق وسطی

بحرین:شیعہ خاتون مظاہرے کے دوران شہید

shiitenews_Ca__bomb_blast_martyrs_3_Shia_Pilgrims_in_Karbalaبحرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس کے تشدد سے ایک شیعہ خاتون شہید ہو گئی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق بحرینی حقوق کے ایک رضا کار نے بتایا ہے کہ آل خلہفہ کی غاصب حکومت کے خلاف جاری انقلابی تحریک میں ایک مظاہرے میں پولیس کے تشدد سے ایک شیعہ خاتون شہید ہو گئی ہے۔
بحرینی انسانی حقوق کمیٹی کے صدر نبیل رجب نے ہفتے کے روز ذرائع کو بتایا ہے کہ گذشتہ روز بحرین میںہونے والے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے مین پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والی سینتالیس سالہ شیعہ خاتون زینب حسن احمد شہید ہوئی تھیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ شہید زینب حسن احمد کی شہادت کے بعد ماہ فروری سے چلنے والی انقلابی تحریک اور آل خلیفہ وہابی ناصبی حکومت کے خلاف جاری مظاہروںمیں پولیس مظالم سے تینتیس شیعہ شہید ہو چکے ہیں ،واضح رہے کہ شیعیان بحرین نے ،بحرین میں غاصب آل خلیفہ کی ناصبی وہابی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر رکھا ہے جبکہ شیعہ بحرین میں سب سے بڑی آبادی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button