بحرین:بچوں کی گرفتاریوں پر تشویش

28 جون, 2011 12:56

shiitenews_Leading_Bahraini_activist_released_at__the_end_of_state_emergencyبحرین کی الوفاق پارٹی نےبچوں کی بڑھتی ہوئی گرفتاریوں اورجیلوں میں ان کےساتھ کۓ جانے والے نارواسلوک پرسخت تشویش ظاہرکی ہے۔
العالم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی الوفاق پارٹی نےتاکیدکی ہےکہ گذشتہ دنوں آل خلیفہ حکومت کےسیکورٹی اہلکاروں نےاٹھارہ سال سےکم عمرکےبہت سےبچوں کوگرفتارکیاہے اورانھیں ناکردہ جرائم کا اعتراف کرنےپرمجبورکیاہے۔الوفاق پارٹی کےبیان میں بحرین میں عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہا گيا ہے کہ گذشتہ دنوں بحرین میں گرفتارہونےوالےقیدیوں کواپنےگھروالوں سےملنے اور وکیلوں سےملاقات جیسےفطری حقوق سےمحروم رکھاگیاہے۔الوفاق پارٹی کےبیان میں آیاہےکہ ایسےعالم میں کہ جب شہریوں پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلایاجارہاہے، حکام مذاکرات کی بات کررہےہیں جبکہ حالات کوبہتربنانے، فوجی عدالت میں شہریوں پرمقدمہ نہ چلانےاورسیاسی قیدیوں کی رہائی کےلئےکوئي قدم نہيں اٹھایاجارہاہے۔

5:35 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔