مشرق وسطی

عراق اور سعودی عرب کےسفیروں کےدرمیان شدیدلفظی جھڑپ

shiitenews_iraq_and_saudi_flagدمشق میں عراق کےسفیرعلاحسین الجوادی نے سعودی عرب پرشام کےخلاف سازش کرنےکاالزام لگایاہے۔
فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق علاحسین الجوادی نےدمشق میں ایک عشايیےمیں شام کےوزیرخارجہ اور شام میں سعودی سفیرکی موجودگی میں، سعودی حکومت کوشام کی حالیہ بدامنی کاباعث قراردیا جس کےنتیجےمیں عراق اور سعودی عرب کےسفیروں کےدرمیان شدیدلفظی جھڑپ ہوئی۔
شام میں عراق کےسفیرنےکہاکہ شام ایک ایسی سازش کاشکارہواہےکہ جس میں اس سےقبل عراق مبتلاتھا اورجولوگ اس وقت شام کےخلاف سازشیں کررہےہيں وہی اس سےقبل عراق کےخلاف سازشیں کررہےتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button