مشرق وسطی

بحرین:مجلس امام نقی علیہ السلام میں سعودی فوجیوں کا حملہ

shiitenews_saudi_forsc_attack_bahrainبحرین میں تین رجب المرجب شہادت امام علی نقی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجالس عزاء میں سعودی جارح افواج نے حملہ کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں اتوارکی شب ،شبِ شہادت امام علی نقی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجالس عزاء کے اجتماعات پر سعودی ناصبی وہابی فوجیوںنے حملہ کر دیااور عزادران امام علی نقی علیہ السلام کو شدید زدو کوب کرنے کے بعد لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیاجس کے سبب متعدد عزاداران سید الشہداء ذخمی ہو گئے ۔
دوسری جانب الوفاق جماعت کے رہنما عبد الہادی نے اس سانحہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بحرین میں ایمر جنسی کے خاتمے کے دعووں کے باوجود حکومت اور متعصب سعودی جارح افواج کا رویہ بد ترین ہے کہ جو آئے روز مساجد میں مذہبی اجتماعات کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں تاہم شہادت امام علی نقی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء کے اجتماعات پر سعودی ناصبیوں کے حملے شرمناک فعل ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ بحرین میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو ایک عدالت میں صرف اس لئے پیش کیا جا رہاہے کہ انہوں نے سعودی جارحیت سے ذخمی ہونے والے بحرینیوں کو ابتدائی طبی امداد دی انہوں نے اس عدالت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عدالت کے فیصلوں کو نہیں مانا جائے گاکیونکہ یہ طرز عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button