مشرق وسطی
بحرین پر امن مظاہرین پر تشدد ایک خاتون شہید

اسی دوران کل جمعرات کے دن باوجود سخت روکاوٹوں کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور احتجاج جاری رہے جبکہ عوام نے جمعے کے دن وسیع تر مظاہروں اور ریلیوں کی کال دی ہے۔
ادھر ملک کی سب سے بڑی جماعت الوافاق نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ مذاکرات کے لئے ایک اعلیٰ رکنی کیمیٹی کی تشکیل کے لئے تمام جماعتیں اکھٹی ہو جائیں تاکہ ایک موثر اور تمام جوانب سے مکمل مذاکرات عمل میں لائے جاسکیں ،الوافاق نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی اس دعوت کو بھی ویلکم کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بحرین میں ایک جامع اصلاحات کے لئے ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے ۔