مشرق وسطی

بحرینی انقلابیوں کا اعلان

shiitenews_bahraini_elanبحرینی انقلابیوں کا اعلان:بحرین میں آل خلیفہ کے جانے تک سول نافرمانی جاری رکھیں گے
بحرینی مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شاہ کی طرف سے بحرین میں ایمرجینسی کو ہٹانا ایک نمائشی عقب نشینی ہے اوریہ اقدام انقلابیوں کے ارادے میں کسی قسم کی تاثیر نہیں رکھتا ۔بحرین میں حکومت مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہڑتالیں، مظاہرے اور سول نافرمانی جاری رہے گی اور ایمرجینسی کو ہٹانے جیسے اقدام لوگوں کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔بحرین کے سرکاری نشریاتی اداروں نے ملک کے بادشاہ حمد عیسی آل خلیفہ کی جانب سے جون میں ملک بھر سے ایمرجینسی ہٹانے کی خبر نشر کی ہے۔ آخری خبروں کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں نے سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں رات کی تاریکی میں ان رہنماؤں کے گھروں پر حملہ آور ہو کر انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button