مشرق وسطی
شام میں امریکہ،اسرائیل اور سعودی عرب کی مشترکہ سازش کا انکشاف

درعا میں دہشت گردوں کی مرکزی کمان کرنے والے دہشت گرد گروہ نے ٹی وی پراعتراف کیا ہے کہ اس گروہ نے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ منصوبے کو شام میں عملی جامہ پہنانے کے لئے درعا میں تشدد کا آغاز کیا شام کے ٹی وی کے مطابق ایک دہشت گرد گروہ جو عوام پر اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا اسے جبلہ شہر میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔شامی حکومت نےدرعا سے کئي دہشت گردوں کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ شام کے شہر درعا میں تشدد کے واقعات کو امریکہ اور بعض امریکہ نواز عرب ممالک بڑھا چڑھا کر بیان کررہے ہیں۔
دہشت گردوں نے شامی فوج کے کرنل عبد خضر التلاوی اور اس کے معصوم بچوں کو بہیمانہ طور پر شہید کردیا.