بدترین تشدد کے باوجود بحرین میں احتجاج کرنے والوں کا سیلاب

بحرین میں بدترین تشدد اور مسلسل گرفتاریوں کے باوجود عوامی احتجاج جاری ہےجمعہ کے دن کو بحرینی عوام میں نے سلمانیہ ہسپتال کے محاصرے کا خاتمہ کے طور پر اعلان کیا تھا واضح رہے کہ سلمانیہ ہسپتال کے میڈیکل عملے کو ہسپتال سے بے دخل کر کے آرمی نے کنٹرول سنبھال لیا ہوا ہےدوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک بار پھر بحرینی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کا ڈئیلاگ کے زریعے کریں جبکہ یورپی اتحاد نے بحرین میں جاری حکومتی و قابض افواج کے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحرینی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج کرنے والوںکے خلاف تشدد سے کام لیں اور عوام کواپنے پسند کے مطابق حکومت اختیار کرنے کا موقع دیا جائے
دنیا کے مختلف ممالک میں بحرین کے حق میں مظاہرے کیے گئے-واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے ہزاروں افراد نے دھرنا لگایا اور بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کی شدیدمذمت کی اور سعودی افواج کو بحرین سے نکل جانے کا کہا
بیروت اور ایرانی عرب نشین شہر اھواز سمیت متعدد ممالک میں بحرین کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں اور مظاہرے ہوئے








