مشرق وسطی
تصویر – بحرین / لحظہ شہادت تک آل خلیفہ کے تشدد کا شکار ہونے والے شہید فخراوي کا تشدد زدہ جسم
آل خلیفہ درندوں نے اعلان کیا ہے کہ عبدالکریم الفخراوی بیماری کی وجہ سے پولیس حراست میں انتقال کرگئے ہیں لیکن شہید کی تصویریں خود ہی بہتر انداز سے آل خلیفی دعؤوں کی قلعی کھول سکتی ہیں دیکھئے اور فیصلہ کیجئے:
رپورٹ کے مطابق شہید فخراوی کی شہادت کے بعد آل خلیفہ خاندان کے درندہ صفت حکمرانوں نے ان کے خاندان کو سختی سے منع کیا تھا کہ وہ کسی صورت میں بھی شہید کا جسم روزنامہ نویسوں کے لئے نہ کھولیں اور کسی صورت میں بھی ان کی تصویریں بنانے کی اجازت نہ دیں۔
چنانچہ شہید کے بھائی نے روزنامہ نویسوں کو لاش کے قریب آنے سے منع کیا تھا اور آل خلیفہ کی طرف سے دھمکیوں اور انتقام کے خوف سے انھوں نے حتی شہید کی اہلیہ کو بھی ان کا آخری دیدار کرنے سے منع کیا تھا لیکن بحرین کے انقلابی نوجوانوں لاش مسجد سے نکلتے ہی ان کے بے جان جسم کو اپنے قبضے میں لیا اور ان کے بھائی اور دیگر افراد کو دور کرکے شہید کا کفن ان کے جسم سے ہٹایا اور آزار و اذیت و تشدد کے اثرات کی تصویریں بنا کر انٹرنیٹ پر نشر کردیں۔
شہید کے بھائی نے نوجوانوں سے التجاء کی کہ وہ تصویریں نشر نہ کریں کیونکہ ایسی صورت میں ان کے خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا پڑ سکتا ہے کیونکہ حکومت نے انہیں پیشگی ڈرایا دھمکایا ہے لیکن نوجوانوں نے تصاویر لینے اور نشر کرنے کی ذمہ داری خود قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی بات ماننے سے معذرت کرلی.
شہید کی چند تصویریں :